سیاستدان نہیں جو چھپ چھپ کر ملوں، سرعام ملتا ہوں، ملتا رہوں گا: مجیب الرحمان شامی

ہفتہ 15 نومبر 2014 18:52

سیاستدان نہیں جو چھپ چھپ کر ملوں، سرعام ملتا ہوں، ملتا رہوں گا: مجیب ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15نومبر۔2014ء)سینئر صحافی اور تجزیہ نگار مجیب الرحمان شامی نے کہا ہے کہ وہ سیاستدان نہیں جو لوگوں سے چھپ چھپ کر ملتے ہیں، سرعام ملتا ہوں اور ملتا رہوں گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید کے بیان کے ردعمل میں مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری ایک پیغام میں مجیب الرحمان شامی نے کہا کہ عمران خان، آصف زرداری اور شیخ رشید سمیت تمام سیاستدانوں سے سرعام ملتا ہوں اور ملتا رہوں گا۔ شیخ رشید اگر تشدد کا پرچار کریں گے تو ان کی مذمت کروں گا اور اگر وہ اس کام کیلئے عمران خان کا سٹیج استعمال کریں گے تو انہیں بھی خبردار کرتا رہوں گا۔