Live Updates

وزیراعظم نے عمران خان کو ملاقات کیلئے نہیں بلایا، جھوٹ بول رہے ہیں، پرویز رشید

ہفتہ 15 نومبر 2014 19:47

وزیراعظم نے عمران خان کو ملاقات کیلئے نہیں بلایا، جھوٹ بول رہے ہیں، ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15نومبر۔2014ء) وزیر اطلاعات پرویز رشید کہتے ہیں وزیر اعظم نے عمران خان کو ملاقات کیلئے بلایا ہی نہیں ، چیئرمین تحریک انصاف جھوٹ بول رہے ہیں ، کپتان جلد یہ بھی کہ دیں گے کہ عوام بھی نواز شریف سے ملے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

عمران خان کے ساہیوال میں خطاب کے جواب میں وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین کا ہر لفظ گرفتاری کے خوف کی عکاسی کر رہا ہے ، عدالت سے وارنٹ نکلنے کے بعد وہ اپنی صفائیاں دیتے پھر رہے ہیں ، عمران خان نے جتنے جھوٹ بولے ان پر ایک کتاب لکھی جانی چاہئے ، پرویز رشید نے کہا کہ دھاند لی کے الزامات کا نعرہ کھوکھلا ہو چکا ہے ، جلسوں اور دھرنوں پر عوام کا پیسہ بے دریغ خرچ کیا جا رہا ہے ۔

عمران خان کے اعصاب پر نواز شریف بری طرح سوار ہیں ۔ وہ جلد یہ بھی کہہ دیں گے کہ عوام بھی وزیر اعظم سے ملے ہوئے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات