Live Updates

حکومت اور تحریک انصاف میں مذاکرات کامیاب ہو جائیں گے، سراج الحق

ہفتہ 15 نومبر 2014 19:47

حکومت اور تحریک انصاف میں مذاکرات کامیاب ہو جائیں گے، سراج الحق

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15نومبر۔2014ء) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے مابین مذاکرات کامیاب ہو جائیں گے ، حکومت کو طاہر القادری اور عمران خاں کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کرنے کا مشورہ نادان دوستوں نے دیا۔پشاور میں خیبر پختونخوا اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سے مرکز اسلامی میں ملاقات کی ۔

دونوں رہنمائوں کے مابین خیبر پختونخوا اسمبلی کے امور اور موجودہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے مابین مذاکرات کامیاب ہو جائیں گے ۔ حکومت نے مذاکرات کے دوران جن باتوں پر رضامندی ظاہر کی ہے ، ان پر عمل کیلئے اقدامات کرے ۔ حکومت اور پی ٹی آئی کی قیادت مسلے کو حل کرنے کی خواہشمند ہے لیکن حکومت نے ابھی تک مذاکراتی ٹیم کا اعلان نہیں کیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے نادان دوستوں کے مشورے پر طاہر القادری اور عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کروائے ۔ اس موقع پر سپیکر اسد قیصر کا کہنا تھا کہ اگر وہ قومی اسمبلی کے سپیکر ہوتے تو باری باری تمام ممبران کو بلوا کر ان سے استعفوں کی تصدیق کرواتے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات