Live Updates

تحریک انصاف کے سربراہ کو گرفتار کیا گیا تو پورے ملک میں آگ لگا دونگا،شیخ رشید احمد

ہفتہ 15 نومبر 2014 19:53

تحریک انصاف کے سربراہ کو گرفتار کیا گیا تو پورے ملک میں آگ لگا دونگا،شیخ ..

ساہیوال (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 15نومبر 2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ کو گرفتار کیا گیا تو پورے ملک میں آگ لگا دونگا  مریم نواز شریف کے استعفے سے ابتداء ہو گئی ہے، اسحاق ڈار،حمزہ شہباز ، شہباز شریف اور نواز شریف کے استعفے چاہئیں  نواز شریف اور آصف زرداری دونوں ملک کے ناسور ہیں ۔

ظفر علی سٹیڈیم میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ میں نے ننکانہ صاحب میں تقریر کی تو میڈیا نے قیامت کھڑی کر دی کہ یہ ملک میں بد امنی کی بات کر رہا ہے مگر 90 دن سے عوام عمران خان کے ساتھ ایسے کھڑی ہے جیسے دیوار چین ہے، نہ کوئی دیوار گری نہ شیشہ ٹوٹا، عمران خان کے ہوتے ہوئے کچھ غلط ہو نہیں سکتاتاہم افسوس کی بات ہے کہ 18 کروڑ لوگوں کو نواز شریف لوٹ رہا ہے مگر سارے سیاست دان خاموش بیٹھے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھ اکہ میرا نام بھی اسی ایف آئی آر میں تھا مگر حکومت نے میرے وانٹ نہیں نکالے کیونکہ نواز شریف جانتے ہیں کہ جیل میرا سسرال ہے، میں آج اعلان کرتا ہوں کہ ہمت ہے تو عمران خان کو گرفتار کرو میں پورے ملک میں آگ لگا دوں گا، صبح سے پورے کا پورا میڈیا پروگرام کر رہا ہے کہ شیخ رشید آج جلسے میں نہیں آ ئے گا مگر بتانا چاہتا ہوں کہ میں نے پور ے دل سے عمران خان کا ہاتھ تھاما ہے، یہ ہاتھ کٹ جائے گا مگر عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑ ے گا۔

قائد عوامی مسلم لیگ نے کہاکہ نواز شریف کی حکومت مجھ پر بغاوت کے مقدمے کی تیاری کر رہی ہے، میں ان کو بتانا چاہتا ہوں کہ اگر مجھے تیونس کا محمد بوزیزی کا بن کر انقلاب لانا پڑا تو میں بنوں گا ، مگر نواز شریف کی حکومت کو ختم کر کے رہوں گا، میں نے ان کی چوری کو آگ لاگنے کی بات کی ہے اور ان کے اقتدار کو مارنے کی بات کی ہے۔ شیخ رشید احمد نے کہاکہ مجھے ایم کیو ایم کے رہنماء بابر غور ی نے فون کر کے ایک بار پھر قائد حزب اختلاف بنانے کی پیشکش کی ہے مگر میں بتانا چاہتا ہوں کہ میری اس کرسی میں کوئی دلچسپی نہیں شیخ رشید نے کہا کہ اپنا ہاتھ عمران کے ہاتھ میں دیا ہے یہ ہاتھ کٹ تو سکتا ہے عمران کا ساتھ نہیں چھوڑ سکتا۔

شیخ رشید احمد نے کہاکہ میں خودکش سیاستدان ہوں، نواز حکومت کا خاتمہ کر کے دم لوں گا ، ہتھکڑی زیور، جیل سسرال ہے، وقت اور جگہ بتائیں خود گرفتاری دونگا۔انھوں نے کہا کہ میرا عمران خان کے ساتھ اتحاد اس وقت تک قائم رہے گا جب تک نواز حکومت ختم نہیں ہو جاتی

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات