سانگھڑ کی مین شاہراہیں عوام وٹرانسپورٹروں کیلئے عذاب بن گئیں‘ ٹوٹ پھوٹ کا شکار‘ 2 گھنٹے کا سفر 5 گھنٹے میں طے ہونے لگا

پیر 17 نومبر 2014 12:48

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 17نومبر 2014ء) ضلع سانگھڑ کی مین شاہراہیں عوام وٹرانسپورٹروں کیلئے عذاب بن گئیں‘ ٹوٹ پھوٹ کا شکار‘ 2 گھنٹے کا سفر 5 گھنٹے میں طے ہونے لگا‘ ٹرانسپورٹروں کا لاکھوں روپے کا نقصان‘ اس سلسلے میں پرائیویٹ اونر بس ایسوسی ایشن سانگھڑ کے رحمت اللہ بھانوجو‘ محمد ایوب راجپوت‘ جمعہ پنہور‘ محمد عمر انڑ ودیگر نے پریس کلب سانگھڑ میں صحافیوں کو بتایا حیدرآباد‘ نواب شاہ‘ میرپور خاص‘ سنجھورو‘ چوٹیاریوں‘ باکھوڑو ودیگر روڈ کی حالت انتہائی خستہ ہوچکی ہے‘ جگہ جگہ گڑھوں سے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکی ہیں جس کی بنا پر مسافر گاڑیوں‘ بسوں‘ وین مالکان کا لاکھوں کا نقصان ہونے کے ساتھ مسافروں کو 2 گھنٹے کا سفر 5 گھنٹے میں مشکلات سے گزارنا پڑ رہا ہے‘ پیپلز پارٹی‘ فنکشنل مسلم لیگ کے منتخب ممبران عوام کے مسائل سے بے خبر ہیں‘ گزشتہ 5 سالوں سے مین شاہراہوں کی تعمیر کرنے کیلئے کوئی تیار نہیں‘ انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

(جاری ہے)