شیریں مزاری کا ذہنی معائنہ کروایاجائے،کوئی کارکن جاں بحق نہیں ہوا، راناثنااللہ

پیر 17 نومبر 2014 15:55

شیریں مزاری کا ذہنی معائنہ کروایاجائے،کوئی کارکن جاں بحق نہیں ہوا، ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17نومبر 2014ء)وفاقی وزیرقانون رانا ثنا للہ نے کہا ہے کہ شریں مزار کا کیاگیا دعویٰ جھوٹا ہے اور ریلی میں زخمی ہونے والا کارکن خمی حالت میں جہلم ہسپتال میں زیرعلاج ہے اور کوئی بھی جاںبحق نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ شیریں مزاری کا ذہنی توازن درست نہیں ہے ان کو ذہنی معائنہ کروانا چاہیے ،شیرین مزاری کی پریس کانفرنس کنٹینر الزامات کا تسلسل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف گزشتہ روز سے کارکن کے مرنے کا انتظار کر رہی ہے اور ہر طرف لاشیں تلاش کرنے والی سیاست کر رہی ہے ۔