پاکستان عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹاؤن ، اسلام آباد دھرنے میں شہید ہونیوالوں، پولیس تشدد سے معذورہونیوالے کارکنوں کے ورثاء کیلئے تاحیات امدادی پیکیج شروع کردیا

پیر 17 نومبر 2014 16:17

پاکستان عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹاؤن ، اسلام آباد دھرنے میں شہید ..

مریدکے (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 17نومبر 2014ء ) پاکستان عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹاوٴن سے لے کر اسلام آباد دھرنا تک میں شہید ہونے والے اور پولیس تشدد سے معذور ہونے والے کارکنوں کے ورثاء کیلئے تا حیات امدادی پیکیج شروع کردیا امدادی پیکیج کے تحت جو کارکن شہید ہوا ہے اگر اس کے بوڑھے والدین ہیں ، اولاد ہے اس کو فی کس ماہانہ 25سے 50ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا گھر میں اگر کوئی نوکری کے قابل ہے تو اسے نوکری دی جائے گی جس کا گھر نہیں ہے اسے گھر دیا جائے گا بیٹیوں کی شادی کا اہتمام کیا جائے گا اگر کوئی بیمار ہے تو اس کا علاج بھی پاکستان عوامی تحریک برداشت کرے گی جس کا آغاز رواں ہفتے سے کر دیا گیا ہے پاکستان عوامی تحریک کے ذرائع کے مطابق اس امدادی پیکیج کا آغاز سو فیصد صاف شفاف بنانے کیلئے ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو ماہانہ رپورٹ مرکزی قیادت کو کرنے کی پابند ہو گی جبکہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری جاں بحق ہونے والے اور معذور ہونے والے کارکنوں سے ماہانہ ڈائریکٹ رابطہ بھی رکھیں گے اس صورتحال کے بعد پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں میں ایک نیا جذبہ دیکھنے میں آرہا ہے کہ قیادت نے ان کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا ۔

(جاری ہے)