دبئی ٹیسٹ: پہلے روز کا کھیل ختم، نیوزی لینڈ کی محتاط بیٹنگ، 3 وکٹ کے نقصان پر 243 رنز بنا لئے
پیر 17 نومبر 2014 18:32
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17نومبر۔2014ء) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے افتتاحی روز کا کھیل ختم ہو گیا ہے اور نیوزی لینڈ نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 243 رنز بنا لئے ہیں، ٹام لیتھم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریکارڈ ساز سنچری سکور کی اور 137 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا تو اوپنرز نے محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 77 رنز کا آغاز فراہم کیا۔
نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 77 کے مجموعی سکور پر گری جب برینڈن میکولم 43 رنز بنا کر احسان عادل کی گیند پر شان مسعود کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ نیوزی لینڈ کو دوسرا نقصان 153 کے مجموعے پر اٹھانا پڑا جب ولیم سن 32 رنز بنا کر ذوالفقار بابر کی گیند پر بولڈ ہوئے۔(جاری ہے)
تیسری وکٹ 226 کے مجموعی سکور پر گری جب روز ٹیلر یاسر شاہ کی گیند پر شان مسعود کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔
ٹام لیتھم نے پہلے ٹیسٹ کی کارکردگی کو برقرار رکھتے ہوئے سنچری سکور کی اور 24 سال بعد مسلسل دو ٹیسٹ میچوں میں سنچری سکور کرنے والے نیوزی لینڈ کے پہلے بیٹسمین ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا۔ ٹام لیتھم 103 اور اینڈرسن 7 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں جو میچ کے دوسرے روز اننگز کا آغاز کریں گے۔ پاکستان کی جانب سے احسان عادل، یاسر شاہ اور ذوالفقار بابر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
-
ریکارڈ ساز ایتھلیٹ یوسین بولٹ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے سفیر مقرر
-
قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے عبداللہ زمان فائنل میں پہنچ گئے، ریان زمان سیمی فائنل ہار گئے
-
انڈین پریمیئر لیگ ،دہلی کیپٹلز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گجرات ٹائٹنز کو4رنز سے ہرادیا
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.