افغانستان اور انڈیا کے مابین جناح سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری میچ میں پاکستانی قومی خواتین فٹ بال ٹیم کی کھلاڑیوں اور افغانی شائقین کے مابین ہاتھا پائی ،

پاکستان قومی خواتین فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں کی بھارتی ٹیم کے حق میں نعرے بازی پر افغانی شائقین کے ”گو نواز گو“ کے نعرے

پیر 17 نومبر 2014 20:43

افغانستان اور انڈیا کے مابین جناح سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17نومبر 2014ء) افغانستان اور انڈیا کے مابین جناح سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری میچ میں پاکستانی قومی خواتین فٹ بال ٹیم کی کھلاڑیوں اور افغانی شائقین کے مابین ہاتھا پائی اس وقت شروع ہو گئی جب پاکستان قومی خواتین فٹ بال ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھارتی ٹیم کے حق میں نعرے لگانے پر افغانی شائقین کے ”گو نواز گو“ کے نعرے لگانا شروع کر دئیے۔

(جاری ہے)

اس دوران پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے مارکیٹنگ منیجر فہد علی نے بھی افغانی شائقین کے ساتھ بدتمیزی کی اور دھکے دینے شروع کر دیئے اور قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی حمایت شروع کر دی، جس پر افغانی شائقین میں غم اور غصے کا اظہار پایا گیا ۔ اس دوران پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو اسٹیڈیم سے باہر بھیج دیا۔ اس دوران پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے کمیٹی چیئرمین عرفان خان نیازی نے افغانی شائقین سے معافی مانگ کر معاملہ رفع دفع کرا دیا۔