تازہ ون ڈے رینکنگ جاری، آل راؤنڈر محمد حفیظ کی تنزلی، ڈویلیئرز نمبر ون بلے باز

پیر 17 نومبر 2014 21:13

تازہ ون ڈے رینکنگ جاری، آل راؤنڈر محمد حفیظ کی تنزلی، ڈویلیئرز نمبر ..

دبئی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17نومبر 2014ء )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے کی تازہ رینکنگ جاری کر دی ، ٹاپ ٹین میں کوئی پاکستانی بیٹسمین شامل نہیں جبکہ آل راوٴنڈر محمد حفیظ سے پہلی پوزیشن چھن گئی۔آئی سی سی کی طرف سے ون ڈے کی تازہ رینکنگ میں بھی اے بی ڈویلیئرز ہی نمبر ایک بیٹسمین ہیں۔

(جاری ہے)

بھارت کے ویرات کوہلی ایک درجہ ترقی کر کے دوسرے نمبر پر آگئے لنکن کپتان اینجلو میتھیوز چار درجے ترقی کر کے ٹاپ ٹین میں آ گئے جبکہ پہلے دس بیٹسمینوں کی فہرست میں کوئی پاکستانی بلے باز شامل نہیں ، سری لنکا کے خلاف ون ڈے کرکٹ کی ریکارڈ اننگز کھیلنے والے روہت شرما کو اٹھارہ درجے ترقی مل گئی۔

روہت شرما پندرہویں نمبر کے بیٹسمین بن گئے۔ بولنگ میں سعید اجمل پہلے نمبر پر برقرار ہیں۔ بطور بولر محمد حفیظ کی ایک درجہ تنزلی ہوئی۔ محمد حفیظ اب ساتویں نمبر کے بولر بن گئے۔ آل راوٴنڈر کی فہرست میں محمد حفیظ سے ٹاپ پوزیشن چھن گئی ، اینجلو میتھیوز نے نمبر ون آل راوٴنڈر بن گئے۔ محمد حفیظ کو تنزلی سے دوسرے نمبر پر جانا پڑ گیا۔