Live Updates

تحریک انصاف کو لاڑکانہ میں جلسے کی اجازت مل گئی

پیر 17 نومبر 2014 21:20

تحریک انصاف کو لاڑکانہ میں جلسے کی اجازت مل گئی

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17نومبر۔2014ء) ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو 21نومبر کو لاڑکانہ کے علاقے علی آباد میں سیاسی جلسہ کرنے کی اجاز ت دے دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کے مقامی رہنماء شفقت انڑ کی درخواست پر اجازت نامہ جاری کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جلسہ کا مقام بھی تحریک انصاف کے ضلعی رہنماء کی رہائش گاہ کے قریب ہی ہو گا۔ اس ضمن میں 22نکاتی معاہدہ بھی طے پا گیا ہے۔واضح رہے اس سے قبل اجازت ملنے یا نہ ملنے سے متعلق متضاد اطلاعات سامنے آ رہی تھیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :