علی ظفر کو اللہ نے فنکارانہ صلاحیتوں سے مالامال کرکے دنیا میں بھیجا ہے‘ گووندا
منگل 18 نومبر 2014 11:30
لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 18نومبر 2014ء) بالی وڈاسٹار گووندا نے کہا ہے کہ پاکستانی اداکاروگلوکار علی ظفر کو اللہ نے فنکارانہ صلاحیتوں سے مالامال کرکے دنیا میں بھیجا ہے۔ایکٹنگ، ڈانس، مزاح اورگائیکی میں وہ اپنی مثال آپ ہیں۔ ان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا اور برسوں بعد میں ایک ایسے فنکار سے ملا ہوں جوبہت سی خوبیوں کا مالک ہے۔
وہ جتنا باصلاحیت فنکارہے ، اتنا ہی با ادب بھی ہے اور جو لوگ باادب ہوتے ہیں وہی دنیا میں نام روشن کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار گووندا نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا ۔ انھوں نے کہا کہ علی ظفربالی وڈفلموں میں ایک بہترین اضافہ ہیں۔ وہ چہرے کے تاثرات کے ذریعے جب کی ڈائیلاگ کو پیش کرتے ہیں تو فلم بینوں کو اسے سمجھنے میں آسانی ہوتی ہے۔(جاری ہے)
اسی طرح ان کومزاح پربھی عبورحاصل ہے۔
اس کی مزاح میں ٹائمنگ بہت اچھی ہے جوان کو دوسروں سے منفرد بناتی ہے۔ ویسے تو بالی ووڈ میں آئے دن نوجوان فنکارقسمت آزمائی کرتے ہیں لیکن سب کے سب ہیروبننا چاہتے ہیں مگرعلی ظفر میں مجھے ایک ورسٹائل فنکار کی جھلک دکھائی دی ہے۔ مجھے امید ہے کہ وہ بالی وڈ کے بعد ہالی ووڈ میں بھی اسی طرح بہترین کام کرتا دکھائی دے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان باصلاحیت فنکاروں اورگائیکوں کی دھرتی ہے۔ میں تو بہت سے پاکستانی گائیکوں کا مداح ہوں۔ اس کی بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ مجھے خود بھی میوزک سے بے حد لگاوٴ ہے اورجب بھی موقع ملتا ہے توطبع آزمائی کرلیتا ہوں۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
پنجاب میں ڈرامہ کوئین کی نئی قسط ریلیز ہوگئی
-
مریم نواز کو پولیس وردی میں دیکھ کر نور بخاری گرویدہ ہوگئیں، تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی، ابرار الحق کا انکشاف
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی‘ ابرار الحق کا انکشاف
-
اللہ نے مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے، کیمرہ انکی خوبصورتی کیساتھ انصاف نہیں کرتا‘ نور بخاری
-
اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسی (کل)منائی جائے گی
-
سب کچھ ہونے کے باوجود افسردہ رہتی ہوں ، امریکی گلوکارہ بلی ایلش
-
وجے دیورا کونڈا اپنے سیکیورٹی گارڈ کی شادی میں پہنچ گئے
-
اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے تنگ آگئیں
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کر کے انسٹاگرام پر سب کو انفالو کردیا
-
سادہ چیزوں میں رومانس مجھے زیادہ متاثر کرتا ہے، صنم جنگ
-
اداکارہ ایشا دیول کا اداکار فردین خان کی فلمی دنیا میں واپسی پر خوش آمدید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.