عالمی ادارے نے نئی دہلی کوجدید غلامی کا مرکزقرار دیدیا

منگل 18 نومبر 2014 12:07

عالمی ادارے نے نئی دہلی کوجدید غلامی کا مرکزقرار دیدیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 18نومبر 2014ء) عالمی ادارے نے نئی دہلی کوجدید غلامی کا مرکزقرار دے دیا۔ ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ دنیامیں تین کروڑ اٹھاون لاکھ افرادجدیدغلامی کاشکار ہیں۔عالمی ادارے”گلوبل ماڈرن سلیوری انڈیکس” نے ایک عالمی جائزے میں بتایا کہ بھارت میں ایک کروڑ بیالیس لاکھ افراد جبری مشقت کرنے پر مجبور ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہاگیاکہ بھارت میں جبری مشقت کے شکار افراد دنیا کے تمام ممالک سے زیادہ ہیں۔ آبادی کے تناسب سے یہ تعداد موریٹانیا میں سب سے زیادہ ہے۔ ایک 167ممالک کی سروے رپورٹ میں کہا گیاکہ غلامی کا خاتمہ کرنے میں افریقا اور ایشیا کو سب سے زیادہ مشکلات کا سامناہے۔ بھارت میں ایک کروڑ بیالیس لاکھ سے زیادہ افراد غلامی کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔ چین میں یہ تعداد تیس لاکھ ہے۔ چین کے بعد پاکستان اور اس کے بعد ازبکستان جبری مشقت لینے والے ممالک میں آگے ہیں۔

متعلقہ عنوان :