Live Updates

عمران خان کے 30نومبر کو ہونیوالے دھرنے میں شرکت نہیں کر رہی ‘ اداکارہ میرا

منگل 18 نومبر 2014 13:44

عمران خان کے 30نومبر کو ہونیوالے دھرنے میں شرکت نہیں کر رہی ‘ اداکارہ ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 18نومبر 2014ء ) اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ میرے کوئی سیاسی مقاصد نہیں اور نہ ہی میں عمران خان کے 30نومبر کو ہونیوالے دھرنے میں شرکت کر رہی ہوں ، ہسپتال کے پراجیکٹ کے بعد اپنا گھر آباد کروں گی ۔ ” اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔

(جاری ہے)

18نومبر 2014ء“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت میرا صرف ایک ہی مقصد ہے کہ میں غریب لوگوں کے لئے ہسپتال کا پراجیکٹ جلد از جلد مکمل کر لوں اور اسی حوالے سے میں مختلف ممالک میں جا کر فنڈ ریزنگ بھی کر رہی ہوں ۔

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ میرا نے کہا کہ ہسپتال کا پراجیکٹ مکمل کرنے کے بعد اپنا گھر آباد کروں گی جہاں محبت کرنے والے شوہر کے ساتھ نئی زندگی کا آغاز ہو گا ۔ انہوں نے کہاکہ بچے خدا کی دین ہیں مگر میرا ذاتی خیال ہے کہ بچے صرف دو ہی ہونے چاہیے باقی خدا کو جو منظور ہو ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :