کویت میں پاکستانی شہری 10 سالہ بنگلہ دیشی لڑکی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار

منگل 18 نومبر 2014 14:49

کویت میں پاکستانی شہری 10 سالہ بنگلہ دیشی لڑکی سے زیادتی کے الزام میں ..

کویت سٹی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 18نومبر 2014ء) کویت میں پولیس نے ایک پاکستانی شہری کو 10 سالہ بنگلہ دیشی لڑکی سے زیادتی کے الزام میں گرفتارکرلیا۔منگل کو غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کویتی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 35 سالہ پاکستانی شہری کواسکی بیوی کی جانب سے پولیس میں رپورٹ درج کرانے کے بعد گرفتار کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

گرفتار شخص کی بیوی کا کہنا ہے کہ وہ دفتر سے مقررہ وقت سے پہلے سلھیا کے علاقے میں واقع اپنے فلیٹ میں پہنچی تو اس نے اپنے شوہر کوپڑوس میں رہنے والی دس سالہ لڑکی سے زیادتی کرتے ہوئے دیکھا ۔

خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اس کے شوہر نے زیادتی کے دوران لڑکی کی ویڈیو بھی بنائی ۔خاتون کی شکایت پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا جس نے شروع میں اپنا گناہ قبول کرنے سے انکار کردیا تاہم بعد میں دوران تفتیش ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایاکہ وہ گزشتہ تین ماہ سے پڑوس میں رہنے والی لڑکی سے زیادتی کرتا رہا ہے ۔