چیک ریپبلک، انقلاب کی سالگرہ کی تقریب میں صدر میلوس زمن پر انڈوں کی برسات

منگل 18 نومبر 2014 15:39

چیک ریپبلک، انقلاب کی سالگرہ کی تقریب میں صدر میلوس زمن پر انڈوں کی ..

#پراگ (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 18نومبر 2014ء) چیک ریپبلک کے انقلاب کی 25 ویں سالگرہ کی تقریب کے دوران ناراض عوام نے صدر پر انڈوں اور ٹماٹروں کی بارش کردی ،جرمن، ہنگری، پولینڈ اور سلوواکیا کے صدور بھی زد میں آ گئے۔عالمی میڈیا کے مطابق انیس سو نواسی کے ویلوٹ ریولیوشن کی سالگرہ کی تقریب کے موقع پر صدر میلوس زمن نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب میں جرمن، ہنگری، پولینڈ اور سلوواکیا کے صدور بھی موجود تھے۔

جب صدر زمن تقریر کے لئے آئے تو وہاں موجود لوگوں نے ان پر انڈے، ٹماٹر اور دوسری اشیا پھینکیں۔ سیکورٹی کے عملے نے چھتریاں کھول کر صدر کو بچایا۔ لوگوں نے صدر کو سرخ رنگ کے کارڈ بھی دکھائے۔ تقریب میں شرکت کرنے والوں نے موم بتیاں روشن کیں۔