ڈاکٹر طاہر القادری پرسوں وطن واپس پہنچیں گے

منگل 18 نومبر 2014 16:11

ڈاکٹر طاہر القادری پرسوں وطن واپس پہنچیں گے

لاہور( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 18نومبر 2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری پرسوں جمعرات کو لندن سے وطن واپس پہنچیں گے ۔ عوامی تحریک کے ترجمان قاضی فیض کے مطابق کارکن ڈاکٹر طاہر القادری کے استقبال کیلئے لاہور ائیر پورٹ پہنچیں گے ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر طاہر القادری پارٹی کی تنظیم سازی کے سلسلہ میں اکتوبر کے آخری ہفتے امریکہ روانہ ہوئے تھے جہاں کچھ روزقیام کے بعد وہ کینیڈا آ گئے تھے جسکے بعد لندن پہنچ چکے ہیں جہاں سے وہ پرسوں جمعرات لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر اتریں گے۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹرطاہر القادری کی وطن واپسی پر پارٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس ہوگا جس میں آئندہ کی حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :