پاکستان تمام دہشت گردوں کیخلاف بلاتفریق آپریشن کر رہا ہے ‘ دفتر خارجہ

مشیر خارجہ نے تاریخی پس منظر میں بات کی تھی ‘ تسنیم اسلم کا سرتاج عزیز کے بیان پررد عمل

منگل 18 نومبر 2014 16:53

پاکستان تمام دہشت گردوں کیخلاف بلاتفریق آپریشن کر رہا ہے ‘ دفتر خارجہ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 18نومبر 2014ء) دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ پاکستان تمام دہشت گردوں کیخلاف بلاتفریق آپریشن کر رہا ہے ۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مشیر خارجہ نے تاریخی پس منظر میں بات کی تھی۔ آپریشن ضرب عضب میں دہشت گردوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان نے ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کا عزم کر رکھا ہے۔ واضح رہے گزشتہ روز برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سلامتی کیلئے جن شدت پسندوں سے خطرہ نہیں انہیں نشانہ کیوں بنائیں۔