Live Updates

اسلام آباد پولیس کا تحریک انصاف کے تیس نومبر کے جلسے کے لیے سیکورٹی پلان تیار کرتے ہوئے شہر کوکنٹینروں کے حصار میں تبدیل کرنے کافیصلہ ، جلسے کی سیکورٹی پر پولیس، رینجرز اور ایف سی کے 22 ہزار اہلکار تعینات کیے جائیں گے

منگل 18 نومبر 2014 17:39

اسلام آباد پولیس کا تحریک انصاف کے تیس نومبر کے جلسے کے لیے سیکورٹی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 18نومبر 2014ء) اسلام آباد پولیس نے تحریک انصاف کے تیس نومبر کے جلسے کے لیے سیکورٹی پلان تیار کرتے ہوئے شہر کوکنٹینروں کے حصار میں تبدیل کرنے کافیصلہ کیاہے جبکہ جلسے کی سیکورٹی پر پولیس، رینجرز اور ایف سی کے 22 ہزار اہلکار تعینات کیے جائیں گے. عمران خان سمیت دیگر قائدیں کوفول پروف سیکورٹی فراہم کی جائیگی ،پنجاب اور آزاد کشمیر کو اضافی نفری فراہم کرنے کے لیے خطوط بھی ارسال کر دیے گئے۔

پنجاب پولیس کے تازہ دم دستے 27نومبر کوراولپنڈی اور اسلام آباد پہنچناشروع ہوجائیں گے ،اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستوں کو ایک موثر پلان کے تحت ہی بند کیاجائیگا،عام گاڑیوں کا داخلہ اسلام آباد میں بند کردیاجائیگاجبکہ بھاری ٹریفک کوشہر سے باہر منتقل کیاجائیگا،فیض آباد پل ،کھنہ پل ،زیروپوائنٹ سمیت کئی مقامات پر سیکورٹی کی بھاری نفری تعینات کی جائیگی ،ذرائع نے بتایاہے کہ اسلام آباد پولیس نے تحریک انصاف کے تیس نومبر کے جلسے کے لیے دھرنوں کے دوران ڈیوٹی سرانجام دینے والے دیگر صوبوں کے اہلکاروں کو دوبارہ تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اسلام آباد آنے والے کسی جلسے جلوس یا ریلی کو نہیں روکا جائے گا۔ تحریک انصاف کو دیگر اضلاع کی طرح اسلام آباد میں بھی سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔ پولیس اور ضلعی انتظامیہ پی ٹی آئی کے 30 نومبر کے جلسے کیلئے تمام ضروری سہولیات فراہم کریگی۔ تحریک انصاف کی قیادت کو پہلے ضلعی انتظامیہ سے جلسے کی باقاعدہ اجازت لینا ہو گی۔ ضلعی انتظامیہ کی اجازت کے بغیر جلسہ غیر قانونی اقدام تصور ہوگا۔

ذرائع کے مطابق جلسے کو روکنے کیلئے پولیس کو کسی قسم کے احکامات موصول نہیں ہوئے۔اس دوران جلسے میں آنے والے شرکاء کوکسی بھی مقام پر روکانہیں جائیگابلکہ ان کی سیکورٹی مقاصد کے تحت تلاشی لی جائیگی باہر سے آنے والی گاڑیوں کے ڈرائیوروں کے لائنسنس اور دیگر شناخت کے بعدہی ان کوشہر میں داخل ہونے کی اجازت دی جائیگی گاڑیاں فیض آباد سے قبل ہی پارک کی جائیں گی

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات