دبئی ٹیسٹ: نیوزی لینڈ پہلی اننگز میں403رنز پر آئوٹ

منگل 18 نومبر 2014 18:32

دبئی ٹیسٹ: نیوزی لینڈ پہلی اننگز میں403رنز پر آئوٹ

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18نومبر۔2014ء)دبئی ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز کے 403 رنز کے جواب میں 34 رنز پر 2 وکٹیں کھو دی ہیں۔پاکستان کی پہلی 28 رنز پر گری جب شان مسعود 13 رنز بنا کر سودھی کی بال پر بولڈ‌ہوئے، کچھ ہی دیر بھی توفیق عمر کریگ کی بال پر سٹمپ آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے 16 رنز بنائے، دن کے اختتام پر اظہر علی 4 اور یونس خان 1 رنز پر کھیل رہے تھے۔

اس سے پہلے نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 403 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

(جاری ہے)

ٹام لیتھم 137،مک کلم اور کریگ 43، 43 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ذوالفقار بابر نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔گذشتہ روز کے ناٹ آئوٹ بیٹسمین ٹام لیتھم 137اور اینڈرسن 7رنز ناٹ آئوٹ کے ساتھ243رنز تین کھلاڑی آئوٹ سے اننگز آگے بڑھائی، لیکن اینڈرسن انفرادی اسکور میں صرف دورنز کا اضافہ کرکے پویلین لوٹ گئے۔اس کے فوری بعد ٹام لیتھم اپنے اسکور میں کوئی اضافہ کیے بغیر 137رنز پر ہی آئوٹ ہوگئے۔نیشان نے 17رنز بناکر پویلین کی راہ لی۔ذوالفقار بابر نے 4،احسان عادل اور یاسر شاہ نے دو، دو جبکہ راحت علی اور اظہر علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔تین میچوں پر مشتمل سیریز میں پاکستان کو ایک ۔صفر کی برتری حاصل ہے۔