ڈاکٹر طاہر القادری کا وطن واپسی کا باضابطہ شیڈول جاری، 6 بجے لاہور ایئرپورٹ پراترنے کے بعد سیدھا حضرت داتا علی ہجویری کے مزار پرجاکر حاضری دینگے،روٹ اور شیڈول کے حوالے سے انتظامیہ کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے،
پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کی اخبار نویسوں سے گفتگو
منگل 18 نومبر 2014 19:21
لاہور( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 18نومبر 2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری کا وطن واپسی کا باضابطہ شیڈول جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری 20نومبر بروز جمعرات صبح 6:00بجے لاہور ائر پورٹ پہنچیں گے ،وہ ایئرپورٹ سے سیدھا حضرت داتا علی ہجویری کے مزار پر حاضری دینگے ۔
منگل کو اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سربراہ پاکستان عوامی تحریک براستہ رنگ روڈ، ہربنس پورہ، انٹرچینج، مغلپورہ، صدر گول چکر، دھرمپورہ پل، مال روڈ، ناصر باغ سے ہوتے ہوئے داتادربار پہنچیں گے،ڈاکٹر طاہر القادری کی پاکستان آمد کے موقع پر استقبال کیلئے پاکستان عوامی تحریک لاہور کی طرف سے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں،ڈاکٹر طاہر القادری کے روٹ سے متعلق سی سی پی او (لاہور) ، ڈی آئی جی آپریشن اور ایس ایس پی سکیورٹی کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے، مرکزی صدر رحیق احمد عباسی نے کہا ہے کہ سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیلئے انتظامیہ کو روٹ اور شیڈول سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.