رسالپور، پانچ افراد کو زہر دیکر قتل کردیا گیا، لاشیں بوریوں میں ڈال کر سوکئی روڈ کے قریب کھیتوں میں پھینک دی گئی

منگل 18 نومبر 2014 20:04

رسالپور، پانچ افراد کو زہر دیکر قتل کردیا گیا، لاشیں بوریوں میں ڈال ..

رسالپور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 18نومبر 2014ء ) رسالپور میں نامعلوم افراد نے نوشہرہ، مردان اور صوابی کے پانچ افراد کو زہر دیکر قتل کرنے کے بعد لاشوں کو بوریوں میں بند کرکے تھانہ رسالپور کے علاقے سوکئی روڈکے قریب کھیتوں میں پھینک کر فرارہوگئے ۔ پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال نوشہرہ منتقل کردیا ۔

اور نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف ائی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔بوری بند لاشیں ملنے پر علاقے میں شدید خوف ہراس۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ صبح جب لوگ اپنی اپنی ڈیوٹیوں کے لئے جارہے تھے ۔تو اس دوران لوگوں نے دیکھا کہ روڈ کے قریب کھیتوں میں پانچ بندمشکوک قسم کی بوریاں پڑی ہوئی ہیں ۔ تو علاقے عوام فورََا تھانہ رسالپور کو اطلاع دی کہ قریبی کھیتوں میں چاربندمشکوک قسم کی بوریاں پڑی ہوئی ہیں تو تھانہ رسالپور کے ایس ایچ او خادمین خان ، اے ایس آئی فخرالاسلام ، اے ایس آئی عادل خان اور بمعہ دیگر نفری کے ہمراہ مذکورہ جگہ پر پہنچ گئے اورمشکوک بوریاں چیک کی تو کسی نے پانچ افراد کو قتل کرنے کے بعد لاشوں کو الگ الگ بوری میں بند کر نے کے بعد پھینک فرار ہوگئے تھے ۔

(جاری ہے)

رسالپور پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لے کرتلاشی لی تو اس کے جیبوں میں قو می شناختی کارڈ برآمد ہوئی ۔ جس سے معلوم ہوا کہ مشتاق ولد احمد خان سکنہ صوابی تراکئی۔ اصغر ولد مظفر ،نورحمن ، ارشاد علی ، مردان اور ذوالقرنین ولدفضل الٰہی نوشہرہ امان گڑہ کے رہائشی ہیں ۔ پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال نوشہرہ منتقل کردیا ۔پوسٹ مارٹم رپورٹ سے معلوم ہوا کہ افراد کو زہر دیکر قتل کر دیا گیا۔ اور نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف ائی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی۔بوری بند لاشیں ملنے پر علاقے میں شدید خوف ہراس پیدا ہوگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :