Live Updates

کبھی منی لانڈرنگ نہیں کی، عمران خان ایک ’ناجائز ‘ بچے کے باپ ہیں: اسحاق ڈار

منگل 18 نومبر 2014 20:35

کبھی منی لانڈرنگ نہیں کی، عمران خان ایک ’ناجائز ‘ بچے کے باپ ہیں: اسحاق ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18نومبر۔2014ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عمران خان کی جانب سے مجھ پر جس منی لانڈرنگ کا الزام لگایا جا رہا ہے وہ کبھی کی ہی نہیں گئی، در اصل تو اس معاملے میں کوئی پیسہ ملک سے باہر گیا ہی نہیں تھا اور اس حلف نامے پر دستخط بھی بندوقوں کے سائے میں کروائے گئے تھے۔

(جاری ہے)

ایک نجی نیوز چینل سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ نومبر 2003 میں مجھ سے جرنیلوں نے ملاقات کی اور مجھ پر نواز شریف کے خلاف گواہیاں دینے پر پریشر ڈالا ، آج عمران خان مجھ پر ایسے الزامات لگا کر اخلاقیات کی حدود عبور کر رہے ہیں اور اب بات یہاں نہیں رکے گی، خان صاحب کو چاہئے کہ اب ڈرامے بند کر دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک لیڈر جیسی حرکات نہیں کر رہے ، بذات خود تو وہ ایک ناجائز بچے کے باپ ہیں، وہ اپنا بلڈ ٹیسٹ کروا کر اس حقیقت کو تسلیم کیوں نہیں کرتے؟ اس معاملے پر عدالتی حکم نامے اب ہم پاکستان لائیں گے اور ان کی حقیقت کھولیں گے۔ وفاقی وزیر خزانہ نے عمران خان کی جانب سے وزارت خزانہ میں مبینہ کرپشن کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میں تو بطور وزیر اپنی تنخواہ بھی وصول نہیں کرتا، عمران خان اگر سچے ہیں تو الزام ثابت کریں ورنہ میں ان کے خلاف عدالت جا رہا ہوں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :