NA-122 میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات20 نومبر سے شروع ہوں گی

منگل 18 نومبر 2014 21:16

NA-122 میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات20 نومبر سے شروع ہوں گی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18نومبر۔2014ء) قومی اسمبلی کے حلقہ NA-122 میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کا آغاز 20 نومبر سے شروع رہی ہیں۔ اس حلقے سے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے مسلم لیگ ن کے کامیاب امیدوار اور سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق پر مبینہ دھاندلی کا الزم لگا رکھا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحقیقات کے دوران نادرا حکام انگوٹھوں کی تصدیق اور ووٹوں کی دوبارہ گنتی کریں گے ۔ دوسری جانب عمران خان ے الزام عائد کیا ہے کہ ایاز صادق ایک بار پھر عدالت سے حکم امتناعی حاصل کر کے دھاندلی کی تحقیقات کو رکوانے کی کوشش کر رہے ہیں۔