وسیم اکرم لیجنڈ کرکٹرز کے ساتھ نیا ٹیلنٹ ڈھونڈنے نکل پڑے

منگل 18 نومبر 2014 21:25

وسیم اکرم لیجنڈ کرکٹرز کے ساتھ نیا ٹیلنٹ ڈھونڈنے نکل پڑے

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 18نومبر 2014ء ) پاکستان کے سابق لیجنڈ کرکٹرز سوئنگ کے شہنشاہ وسیم اکرم کے ساتھ پاکستان میں کرکٹ کا نیا ٹیلنٹ تلاش کریں گے، محمد عامر کے معاملے پر بھی وسیم اکرم پی سی بی اور آئی سی سی کے کردار سے خوش ہیں۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں لگ گیا نوجوان کھلاڑیوں کا کرکٹ کیمپ، وفاقی دارالحکومت، فاٹا اور ہری پور کے کھلاڑیوں کو ایک دو نہیں، کئی لیجنڈ کرکٹ سکھائیں گے، وسیم اکرم کے ساتھ شعیب اختر بولنگ کی تربیت دیں گے، محمد یوسف بیٹنگ کے گْر بتائیں گے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے سوئنگ کے شہنشاہ کہتے ہیں ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں۔وسیم اکرم محمد عامر کے معاملے پر پی سی بی اور آئی سی سی کی پالیسیوں کو بھی سراہتے ہیں۔وسیم اکرم کی زیر نگرانی ملک میں بھر میں ٹیلنٹ ہنٹ کیمپ لگائے جائیں گے، لیجنڈ کرکٹر کی معاونت کیلئے محمد یوسف، یاسر عرفات سمیت کئی مایہ ناز کرکٹرز بھی موجود ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :