پاکستان نے توانائی بحران کے خاتمے کیلئے روس سے تعاون مانگ لیا،وقت آ گیا ہے کہ روس اور پاکستان تعلقات کی تجدید کرتے ہوئے تعاون کو مزید فروغ دیں ، پاکستان کو توانائی بحران کا سامنا ہے‘ حکومت توانائی بحران کے خاتمے کیلئے جنگی بنیادوں پراقدامات اٹھا رہی ہے۔ بجلی کے ترسیلی نظام کو بہتر بنانے پر توجہ دے رہے ہیں۔روس توانائی کے شعبہ میں تعاون کر سکتا ہے،وزیراعلیٰ پنجاب کی روس کے سفیر سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقا ت اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر بات چیت

منگل 18 نومبر 2014 21:51

پاکستان نے توانائی بحران کے خاتمے کیلئے روس سے تعاون مانگ لیا،وقت آ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 18نومبر 2014ء) پاکستان نے توانائی کے بحران کے خاتمے کیلئے روس سے تعاون مانگتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کو توانائی بحران کا سامنا ہے حکومت توانائی بحران کے خاتمے کیلئے جنگی بنیادوں پراقدامات اٹھا رہی ہے۔ بجلی کے ترسیلی نظام کو بہتر بنانے پر توجہ دے رہے ہیں۔روس توانائی کے شعبہ میں تعاون کر سکتا ہے،وقت آ گیا ہے کہ روس اور پاکستان تعلقات کی تجدید کرتے ہوئے تعاون کو مزید فروغ دیں، پاکستان اور روس کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات موجود ہیں ، دونوں ملکوں کو معاشی، تجارتی اور دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔

وہ منگل کو روس کے سفیر الیگسے یوری وچ ڈیڈو سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال ہوا- وزیراعلی محمد شہباز شریف نے روسی سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات موجود ہیں۔

(جاری ہے)

دونوں ملکوں کو معاشی، تجارتی اور دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

انہو ں نے کہا کہ پاکستان کو توانائی بحران کا سامنا ہے۔ حکومت توانائی بحران کے خاتمے کیلئے جنگی بنیادوں پراقدامات اٹھا رہی ہے۔ بجلی کے ترسیلی نظام کو بہتر بنانے پر توجہ دے رہے ہیں۔روس توانائی کے شعبہ میں تعاون کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سٹیل مل پاکستان اور روس کے درمیان بہترین تعلقات کی ایک مثال ہے اور وقت آ گیا ہے کہ دونوں ملک تعلقات کی تجدید کرتے ہوئے تجارتی، اقتصادی اور دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کوئلے سے توانائی کے حصول اور خام لوہے کے ذخائر کے حوالے سے روس کے تعاون کا خیرمقدم کریں گے۔ روسی کے سفیر الیگسے یوری وچ ڈیڈو نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ دونو ں ملکو ں کے درمیا ن تجارتی حجم میں مزید اضافہ ہونا چاہیئے۔ انہو ں نے کہا کہ لاہور کی ترقی دیکھ کر بہت متاثر ہوا ہوں۔ لاہور میٹرو بس پراجیکٹ عوام کو بہترین سفری سہولتیں فراہم کر رہا ہے۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے محنت اور لگن سے عوام کیلئے بہترین منصوبے مکمل کئے ہیں۔ صوبائی وزیر زاعت ڈاکٹر فرخ جاوید، ایڈیشنل چیف سیکرٹری توانائی، سیکرٹری معدنیات اور دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔