اوچ شریف ،چوری شدہ بکری واپس مانگنے پر زمیندار نے 2ساتھیوں کے ہمراہ محنت کش خاتون پر خونخوار کتے چھوڑ دیئے، کتوں نے خاتون کے نازک اعضاء سمیت جسم کو بری طرح بھنبھوڑ ڈال ،شدید زخمی حالت میں اسپتال داخل ،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ،تا ہم کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی ، متاثرہ خاتون کا وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ

منگل 18 نومبر 2014 23:10

اوچ شریف ،چوری شدہ بکری واپس مانگنے پر زمیندار نے 2ساتھیوں کے ہمراہ ..

اوچ شریف (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 18نومبر 2014ء) چوری شدہ بکری واپس مانگنے پر زمیندار نے 2ساتھیوں کے ہمراہ محنت کش خاتون پر خونخوار کتے چھوڑ دیئے ،کتوں نے خاتون کے نازک اعضاء سمیت جسم کو بری طرح بھنبھوڑ ڈال ،شدید زخمی حالت میں اسپتال داخل ،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ،تا ہم کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی ، متاثرہ خاتون کا وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

نواحی علاقہ ماندھل کی رہائشی محنت کش خاتون عذ را بی بی کی بکری گھاس چرتے ہوئے زمیندار افضل کے گھر داخل ہو گئی ،جسے اس نے گھر میں باندھ لیا ،2 یوم تک خاتون بکری واپس کرنے کا مطالبہ کرتی رہی مگر بعد میں زمیندار افضل انکاری ہو گیا کہ اس کے پاس کوئی بکری نہ ہے ،محنت کش خاتون گزشتہ روز دوبارہ زمیندار افضل کے گھر گئی اور بکری واپس کرنے کا مطالبہ کیا تو زمیندار افضل نے طیش میں آکر ساتھیوں منیر احمد اور خالد اقوام چنڑ کے ہمراہ خاتون پر دو خونخوار کتے چھوڑ دیئے جنہوں نے خاتون کے نازک اعضاء سمیت پورے جسم کو بری طرح کاٹ ڈالا ۔

(جاری ہے)

خاتون کو شدید زخمی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال داخل کرا دیا گیا ،جہاں اسے طبی امداد دی جارہی ہے ،پولیس تھانہ نو شہرہ جدید نے مذکورہ بالا تین ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 314/14درج کر لیا ہے ،مگر تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ،محنت کش خاتون عذرا بی بی نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے نوٹس لیکر ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے

متعلقہ عنوان :