بھارت،جنگی جنون عروج پر،مسلسل دوسرے روز بھی آکاش میزائل کا تجربہ کر ڈالا

منگل 18 نومبر 2014 23:22

بھارت،جنگی جنون عروج پر،مسلسل دوسرے روز بھی آکاش میزائل کا تجربہ کر ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 18نومبر 2014ء) بھارت کا جنگی جنون عروج پر مسلسل دوسرے روزآکاش میزائل کا کامیاب تجربہ کرڈالا،بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق چندی پور میں واقع اینٹی گرینڈ ٹیسٹ رینج کے کمپلیکس ڈائریکٹر ایم وی کے وی پراساد نے بتایا کہ زمین سے فضاء میں مار کرنیوالے آکاش میزائل کا دوسرے روز بھی کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ میزائل25کلومیٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے اور60کلوگرام وارہیڈ لے جانے کی صلاحیت کا حامل ہے

متعلقہ عنوان :