یونس خان کسی اور سیارے کی مخلوق لگتے ہیں، یونس خان سے زیادہ ایماندار اور صاف گو آدمی ملنا مشکل ہے، ذوالفقار بابر اور یاسر شاہ کیویز کے خلاف سیریز میں بھی اہم کردار ادا کریں گے ،نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کو ٹف ٹائم دے گیپاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف کا انٹرویو

بدھ 19 نومبر 2014 11:27

یونس خان کسی اور سیارے کی مخلوق لگتے ہیں، یونس خان سے زیادہ ایماندار ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 19نومبر 2014ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے یونس خان کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی اور ہی سیارے کی مخلوق لگتے ہیں کیونکہ زندگی کا بیشتر حصہ یونس خان کے ساتھ گزارنے پر اندازہ ہوا کہ ان سے زیادہ ایماندار اور صاف گو آدمی ملنا مشکل ہے۔ ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ لوگ زبان سے خود کو محب وطن کہتے ہیں لیکن یونس خان نے اپنے عمل سے ثابت کیا ہے کہ ان سے زیادہ محنتی اور لگن سے کھیلنے والا کرکٹر کوئی اور نہیں ہے۔

راشد لطیف نے کہا کہ ذوالفقار بابر اور یاسر شاہ کیویز کے خلاف سیریز میں بھی اہم کردار ادا کریں گے تاہم یہ ٹیم آسٹریلیا سے زیادہ مشکل حریف ثابت ہو گی جو جنوبی افریقہ کیخلاف ون ڈے سیریز کی طرح پاکستان کو ٹف ٹائم دے گی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ بھی پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی ضرورت ہیں کیونکہ ان کے سبب مصباح الحق کو ایک اضافی باؤلر کا آپشن بھی مل جاتا ہے۔

راشد لطیف نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف وننگ کامبی نیشن برقرار رکھنا چاہئے تھا اور اگر تبدیلی کرنا ہی تھی تو پھر محمد طلحٰہ کو ٹیم میں شامل کیا جاتا جو زیادہ تیز اور باؤنس کے ساتھ بالنگ کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ توفیق عمر اہل بیٹسمین لیکن ان کے دور میں بھی کھیل چکے ہیں اورچونکہ ٹیم میں پہلے ہی شاہد آفریدی، یونس خان اور مصباح الحق جیسے سینئرز ہیں لہٰذا مستقبل کے حوالے سے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع ملنا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :