فواد خان کی فطری اداکاری بالی ووڈ والوں کو بھا گئی

بدھ 19 نومبر 2014 14:50

فواد خان کی فطری اداکاری بالی ووڈ والوں کو بھا گئی

ممبئی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 19نومبر 2014ء)پاکستانی اداکار فواد خان کی پرکشش شخصیت اور فطری اداکاری بالی وڈ والوں کو بھاگئی۔ ’خوبصورت‘ اداکار کو سیف علی خان کے ساتھ کاسٹ کیا جارہا ہے۔فلم خوبصورت میں فواد خان نے خوبصورت اور غیر معمولی اداکاری دکھائی اور بھارتیوں کے دل میں جگہ بنالی۔

(جاری ہے)

فلم کے بعد فواد خان پر بالی وڈ فلموں کی برسات ہوگئی۔ خبر ملی ہے کہ انہیں سوجے گھوش کی فلم میں سیف علی خان کے ساتھ کاسٹ کیا جارہا ہے۔ فلم میں فواد خان پولیس والے بنیں گے جبکہ سیف علی خان کے ساتھ جیکولین فرنینڈس بھی ہوں گی۔