موبائل فونز کی درآمدات میں 15.35 فیصد اضافہ

بدھ 19 نومبر 2014 15:52

موبائل فونز کی درآمدات میں 15.35 فیصد اضافہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 19نومبر 2014ء) رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران موبائل فونز کی ملکی درآمدات میں 15.35 فیصد کا اضافہ ریکارڈکیا گیا۔ جولائی اگست2014ء کے دوران 115.162 ملین ڈالرکے موبائل فون درآمد کئے گئے ہیں جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 99.837 ملنی ڈالر کی درآمدات کی گئی تھیں۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق اگست 2013ء کے مقابلہ میں رواں سال اگست کے دوران درآمدات میں 21.11 فیصد جبکہ جولائی2014ء کے مقابلہ میں اگست 2014ء کے دوران درآمدات میں 38.12 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اگست 2014ء میں موبائل فونز کی درآمدات کا حجم 66.8 ملین ڈالر جبکہ جولائی2014ء میں 48.362 ملین ڈالر کے فون درآمد کئے گئے اسی طرح اگست 2013ء کے دوران 55.158 ملین ڈالرمالیت کے موبائل فونز درآمد کئے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :