شہر میں کل سے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

بدھ 19 نومبر 2014 16:19

شہر میں کل سے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 19نومبر 2014ء) چیف ٹریفک آفیسرلاہورطیب حفیظ چیمہ نے کل جمعرات سے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیدیا ۔ طیب حفیظ چیمہ کا کہنا ہے کہ شہریوں کے محفو ظ سفر کو یقینی بنانے اور حادثے کی صورت قیمتی جانوں کو محفوظ رکھنے کیلئے سٹی ٹریفک پولیس آج سے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کیخلاف کاروائی کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایکسیڈنٹ کی صورت میں سب سے زیادہ نقصان سراوردماغ میں چھوٹ لگنے سے ہوتاہے جس میں بعض اوقات قیمتی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں لہٰذا ایسے حادثات کی روک تھام کیلئے شہری دوران ڈرائیونگ ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں۔انہوں نے ٹریفک وارڈ نز کو ہدایت کی کہ وہ شہریوں کی روڈ سیفٹی کو یقینی بنا نے کیلئے سگنل پر کھڑے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں شہریوں کو ایجوکیٹ بھی کریں۔چیف ٹریفک آفیسر نے کہاکہ میری تمام شہریوں اورخصوصاً موٹرسائیکل سواروں سے اپیل ہے کہ وہ ہیلمٹ کااستعمال کرتے ہوئے اپنے آپ کومحفوظ کرنے کیساتھ حادثات کی روک تھام میں سٹی ٹریفک پولیس لاہورکاساتھ دیں۔