کالعدم تنظیموں کی جانب سے ترکی سفارتکاروں‘ پراجیکٹس پر کام کرنیوالے انجینئرز اور سفارتخانوں کو دھمکیاں موصول ہونے پر وزارت داخلہ نے سکیورٹی ہائی الرٹ کردی

بدھ 19 نومبر 2014 16:30

کالعدم تنظیموں کی جانب سے ترکی سفارتکاروں‘ پراجیکٹس پر کام کرنیوالے ..

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19نومبر 2014ء) کالعدم تنظیموں کی جانب سے ترکی سفارتکاروں‘ پراجیکٹس پر کام کرنیوالے انجینئرز اور سفارتخانوں کو دھمکیاں موصول ہونے پر وزارت داخلہ نے سکیورٹی ہائی الرٹ کردی ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ویسٹ ایشیاء وزارت خارجہ نے ایک رپورٹ وزارت داخلہ کو ارسال کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ کالعدم تنظیمیں پاکستان بھر میں کام کرنیوالے ترکی انجینئرز ‘ سفارتکاروں اور سفارتخانوں کو مسلسل دھمکیاں دے رہی ہیں جس پر فوری طور پر سکیورٹی سخت کی جائے وزارت داخلہ نے ترکش سفارتخانے کی سکیورٹی کو ریڈ الرٹ کردیا ہے اور سفارتخانے میں جانیوالوں کی مکمل جامہ تلاشی جبکہ پنجاب سمیت ملک بھر میں میگا پراجیکٹس پر کام کرنیوالے ترکی انجینئرز کی سکیورٹی کو از سر نو مرتب کرنے کا حکم دیدیا ہے اور ساتھ ہی ساتھ ترکی باشندوں کو بھی غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے کیساتھ ساتھ سفر کی صورت میں پولیس سکیورٹی کے بغیر نہ جانے کا بھی کہا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :