وزیراعلیٰ آفس کے جعلی ڈائریکٹوکے ذریعے تبادلہ منسوخ کرانے والا جونیئر کلرک پکڑا گیا

بدھ 19 نومبر 2014 17:31

وزیراعلیٰ آفس کے جعلی ڈائریکٹوکے ذریعے تبادلہ منسوخ کرانے والا جونیئر ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 19نومبر 2014ء)وزیراعلیٰ آفس کے جعلی ڈائریکٹو کے ذریعے تبادلہ منسوخ کرانے والے جونیئر کلرک محمد احسن زاہد کو معطل کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ محکمانہ انکوائری بھی شروع کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محمد احسن زاہد جونیئر کلرک دفتر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (زنانہ) تحصیل فورٹ عباس کا تبادلہ بوجہ شکایت /انکوائری گورنمنٹ بوائز ہائی سکول7R/165تحصیل فورٹ عباس میں کیا گیالیکن جونیئر کلرک نے وزیراعلیٰ آفس کے جعلی ڈائریکٹو کے ذریعے اپنا تبادلہ منسوخ کرانے کی کوشش کی ۔

ڈی سی او بہاولنگر نے تبادلے کی منسوخی کے حوالے سے ڈائریکٹو وزیراعلیٰ آفس تصدیق کے لئے بھجوایا تو انکشاف ہواکہ ایسا کوئی ڈائریکٹووزیراعلیٰ آفس سے جاری نہیں ہواجس پر مذکورہ کلرک کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔