سانحہ کوٹ رادھا کشن کے 16ملزمان تین روز جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
بدھ 19 نومبر 2014 17:50
لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 19نومبر 2014ء ) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ کوٹ رادھا کشن کے 16ملزمان کو تین روز جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ، بھٹہ مالک سمیت چارمرکزی ملزمان کو 14جبکہ 39کو سات روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ۔
(جاری ہے)
سانحہ کوٹ رادھا کشن کیس کی سماعت لاہور کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج رائے ایوب جان مارتھ نے کی جس میں گرفتار بھٹہ مالک یوسف سمیت 4 مرکزی ملزمان کو دس روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا۔
سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے عدالت سے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی تاہم وکلائے صفائی کا کہنا تھا الزامات بے بنیاد ہیں کیونکہ جس دن واقعہ پیش آیا یوسف وہاں موجود ہی نہیں تھا۔ عدالت نے پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے بھٹہ مالک سمیت چاروں مرکزی ملزمان کو 14 روزہ اور 39 ملزمان کو 7 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔عدالت نے 16 ملزمان کو3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کئے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.