ملتان میں گیس کی بندش کے خلاف خواتین ڈنڈے اٹھا کر سڑک پر آگئیں

بدھ 19 نومبر 2014 18:17

ملتان میں گیس کی بندش کے خلاف خواتین ڈنڈے اٹھا کر سڑک پر آگئیں

ملتان ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 19نومبر 2014ء ) ملتان میں گیس کی بندش کے خلاف خواتین ڈنڈے اٹھا کر سڑک پر آگئیں حکومت اور محکمہ سوئی گیس کے خلاف نعرے بازی کی۔چو نگی نمبر 14پر ہو نیوا لے احتجا جی مظا ہرے میں خواتین اور مردوں کی بڑی تعداد ڈنڈے اٹھا کرروڈ پر آ گئی اور محکمہ سو ئی گیس حکام کے خلاف نعرے بازی کی ۔

(جاری ہے)

مظا ہرین کا کہنا تھا کہ سردی شروع ہو نے سے قبل ہی کم پریشر کا بہا نہ بنا کر گیس کی بندش شروع کردی گئی ہے جس کی وجہ سے بچے صبح بغیر نا شتہ کیے سکول جاتے ہیں جبکہ شام اور رات کے اوقات میں اگر گیس آ جائے تو اس کا پریشر اتنا کم ہوتا ہے کہ اس پر کھانا بھی تیار نہیں ہوتا جس کے باعث انہیں مجبورا لکڑیاں جلا کر بنایا پڑتا ہے ۔

مظا ہرین کا کہنا تھا کہ اگر حکو مت اور سو ئی گیس حکام نے گیس کی لو ڈشیڈ نگ کا خا تمہ نہ کیا تو وہ ریجنل سو ئی گیس آفس کا گھیراؤ کر نے پر مجبور ہو جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :