پی ایس 76 سے پی پی پی کی کامیابی کالعدم قرار

بدھ 19 نومبر 2014 18:29

پی ایس 76 سے پی پی پی کی کامیابی کالعدم قرار

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19نومبر۔2014ء) الیکشن ٹریبونل کراچی نے سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 76 سے متعلق انتخابی عذرداری پر پیپلزپارٹی کی رکن سندھ اسمبلی پروین عزیز جونیجو کی کامیابی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کے لیاقت جتوئی کو کامیاب امیدوار قراردے دیا۔پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما لیاقت جتوئی نے پی ایس 76 دادو سے پرویز عزیز کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔

(جاری ہے)

الیکشن ٹریبونل نے لیاقت جتوئی کی درخواست منظور کرتے ہوئے انھیں کامیاب جب کہ پیپلزپارٹی کی پروین عزیزجونیجو کی کامیابی کوکالعدم قرار دےدیا۔پروین عزیز جونیجونے گزشتہ دنوں اپنی سندھ اسمبلی کی رکنیت سے استعفی دیا تھا تاہم ٹریبونل کو جمع کرائے گئے تحریری جواب میں انہوں نے موقف اختیار کیا تھا کہ وہ اپنی سیٹ سےمستعفی نہیں ہوئیں بلکہ ان سے ان کی پارٹی نے سادہ کاغذ پردستخط لئے جسے بعد ازاں استعفے میں تبدیل کر کے اسپیکرکوپیش کیاگیا۔