کشمور، دودھ کی لین دین پر ہاتھاپائی،فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق

بدھ 19 نومبر 2014 19:16

کشمور، دودھ کی لین دین پر ہاتھاپائی،فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق

کشمور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 19نومبر 2014ء) کندھ کوٹ کے گنجان آباد علائقے غریب آباد میں دودھ کی لین دین پربھینسوں کے باڑے کے مالک محمد بچل محمد انی اوردودھ فروش دکاندارنوجوان محمد بخش میرانی کے درمیان دودھ میں ملاوٹ پر ہاتھاپائی ہوئی جس محمد بچل محمد انی مزید دو مسلح افراد لاکر دکا ن میں ہی 35سالہ محمد بخش میرانی پر ٹی ٹی پستول سے فائرنگ کردی جسکی زد میں آکر نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ قاتلوں کو پکڑنے کی کوشش کرنے والے مقتول کے دوچچازاد بھائیوں رحمت اللہ ،عبدالحمیدمیرانی پرفائرنگ کردی جو شدید زخمی ہوگئے موقع واردات سے قاتل محمد بچل محمد انی کو پستول سمیت رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیالاش سرکاری اسپتال سے پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی مقدمہ درج نہ ہوسکالاش گھرپہنچتے ہی کہرام مچ گیا۔

#

متعلقہ عنوان :