30نومبر کو پاکستان پر دوسرا حملہ کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے،یہ حملہ بھی پہلے کی طرح ناکام ہوگا ،پرویز رشید،حکومت 5 سال پورے کریگی خان صاحب روتے رہ جائیں گے ،وفاقی وزیر اطلاعات کا بیان

بدھ 19 نومبر 2014 20:02

30نومبر کو پاکستان پر دوسرا حملہ کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے،یہ حملہ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 19نومبر 2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویزرشید نے کہا ہے کہ 30نومبر کو پاکستان پر دوسرا حملہ کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے،یہ حملہ بھی پہلے کی طرح ناکام ہوگا حکومت 5 سال پورے کریگی خان صاحب روتے رہ جائیں گے۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویزرشید کا اپنے ایک بیان میں نے کہاکہ عمران خان پاکستان میں اندھیرے کرکے سیاست چمکانا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)کی قیادت،دکھ سکھ میں عوام کیساتھ کھڑی ہے،(ن)لیگ کی قیادت عوام کاساتھ دینے کے بجائے کنٹینرپرنہیں چڑھی ہوتی۔پرویز رشید نے کہاکہ لندن پلان وزیراعظم نواز شریف اور آصف زرداری نے نہیں بلکہ عمران خان اور طاہرالقادری نے بنایا جبکہ ایک مرتبہ پھر 30 نومبر کو پاکستان پر دوسرے حملے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔مسلم لیگ ن کی حکومت 5 سال پورے کرے گی، خان صاحب روتے رہ جائیں گے۔