نوشہرہ، گھر سے بھاگنے کی کوشش میں بھائیوں نے اندھا دھند فائرنگ کرکے بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا

بدھ 19 نومبر 2014 22:31

نوشہرہ، گھر سے بھاگنے کی کوشش میں بھائیوں نے اندھا دھند فائرنگ کرکے ..

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 19نومبر 2014ء) نوشہرہ کے علاقہ پیرسباق میں گھر سے بھاگنے کی کوشش میں بھائیوں نے اندھا دھند فائرنگ کرکے بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ لڑکی کے پیچھے آنے والا لڑکے کو مقامی لوگوں نے پولیس کے حوالے کردیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی تفصیلات کے مطابق مسماة (س) دختر ظہور سکنہ پیر سباق اور تیمور بابر ولد احسان علی سکنہ لوند خوڑ کے مابین تعلقات چلے آرہے تھے کہ بدھ کے روز لڑکا تیمور بابر نے لڑکی کو اپنے ساتھ لے جانے کیلئے گاڑی بک کراکے لڑکی کے پیچھے ان کے گھر پہنچا تو لڑکی ساتھ جانے کیلئے گھر سے باہر نکلی تو محلہ دار نے لڑکی سے جانے کی وجہ پوچھی جس پر لڑکی نے جواب دیا کہ یہ ہمار ا رشتہ دار ہے لڑکے سے پوچھ گچھ کرنے پر معلوم ہوا کہ وہ اس کا رشتہ دار نہیں مقامی لوگوں نے لڑکے تیمور کو پولیس کے حوالے کردیا جبکہ لڑکی کو گھر پہنچا دی لڑکی کے باپ کو بھی اطلاع دی گئی کہ اس دوران لڑکی کے بھائیوں نے اپنی بہن کو اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کردیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی

متعلقہ عنوان :