محمد عامر کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت سے متعلق درخواست آئی سی سی کو ارسال

بدھ 19 نومبر 2014 22:45

محمد عامر کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت سے متعلق درخواست آئی سی سی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19نومبر۔2014ء) پاکستان کرکٹ بور ڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے سپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے پر پابندی کا شکار ہونے والے کرکٹر محمد عامر کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دینے سے متعلق درخواست دائر کر دی ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں استعدا کی گئی ہے کہ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئے اینٹی کرپشن قوانین کی روشی میں محمد عامر کو رعایت مل سکتی ہے لہذاٰ ان کو ڈمیسٹک کرکٹ میں حصہ لینے کی اجازت دی جائے۔ واضح رہے محمد عامر برطانیہ میں سپاٹ فکسنگ کے الزام میں گرفتار ہوئے تھے اور انہیں آئی سی سی کی جانب سے پابندی کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :