خیبرپختونخوا ترقیاتی ورکنگ پارٹی نے 49ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی

بدھ 19 نومبر 2014 23:19

خیبرپختونخوا ترقیاتی ورکنگ پارٹی نے 49ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی

پشاور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 19نومبر 2014ء) صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی نے 49ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی ہے صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی (پی ڈبلیوڈی پی) نے بدھ کے روز منعقدہ ایک اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام 2014-15کے تحت کل 30.8بلین روپے لاگت کے 49ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔ آٹھ گھنٹے کے طویل اجلاس میں مختلف محکموں کے 55 پراجیکٹس پر تفصیلی غور و خوص کے بعد 49 پراجیکٹس کی منظوری، موجودہ پالیسیوں کے مطابق لاگت کو معقول بنانے کی شرط پر دی گئی۔

اس موقع پر چھ پراجیکٹس کی منظوری کو موخر کرتے ہوئے متعلقہ حکام کہ ہدایت کی گئی کہ وہ ٹھوس منصوبہ بندی کی بنیاد پر ان پراجیکٹس کی دستاویزات کو مزیدبہتر بنا کر پیش کریں تاکہ ان پر عمل درآمد کے دوران کوئی مسئلہ پیش نہ آئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر منظور شدہ منصوبوں میں زلزلہ سے متاثرہ 760سکولوں کی دوبارہ تعمیر، سرکاری کالجوں میں بی ایس بلاک کی تعمیر، سرکاری کالجوں کے اساتذہ اور طلباء کو ٹرانسپورٹ کی سہولیات کی فراہمی، گندھارا ہندکو اکیڈمی کے قیام کے لئے معاونت، کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈٹیکنالوجی کے استحکام، سوات، ڈی آئی خان اور ایبٹ آباد میں ریسکیو 1122کا قیام، پشاورمیں رابطہ سڑکوں کو بہتر بنانا جن میں تمبوانو چوک تہکال بالا سے ورسک روڈ پشاور تک 4.5کلومیٹرسڑک، تاج آباد کے نزدیک کینال روڈ سے رنگ لنک تک چار کلومیٹر سفید ڈھیری روڈ (تین کلومیٹر) اور باڑہ تک پرانا جمرود روڈ کو ملاتے ہوئے سپین جماعت سے شامل ہیں۔

جبکہ منتخب میونسپلٹیزمیں پانی کی فراہمی کے زنگ آلود پائیوں کی تبدیلی ، ذبح خانوں کی تعمیر، صوبے کے شہری علاقوں میں میونسپل سڑکوں کی بہتری، صوبے کے منتخب اضلاع میں پانی کی فراہمی، نکاسی اور ڈرینج سسٹم کو پہتر بنانے اور ڈویثرن کی سطح پر لوکل گورنمنٹ ریسورس سنٹرز کے قیام کے لئے لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے پراجیکٹس، جس کے تحت لوکل گورنمنٹ کے 4000سے زائد منتخب ممبران کے لئے تربیت کی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔

کی منظوری بھی دی گئی۔

جبکہ سڑکوں کے شعبے میں اجلاس میں 10سڑکوں کے امکاناتی جائزے اور تعمیر کی منظوری دی گئے جن میں شیدو بائی پاس پل سے عمر آباد، سوریا خیل سے فارم روڈ، شوانگی امان پورہ کوئی جبی اور غریب پورہ، انذاری روڈ، یوسی شاہ کوٹ/تاروجبہ نوشہرہ کلاں کی رابطہ سڑکیں، بختئی کوٹلی خورد۔ کوٹلی کلاں روڈ آئی/سی پل چراٹ روڈ سے موضع سپن خاک تک سڑک، خیشکی بالا اور پایان نوشہرہ میں 16کلومیٹر رابطہ سڑکیں، طں ام پور چوک سے گارو تک خان کوہی گندحاب روڈ، گارو سے عمر میلہ ماماخیل گاوٴں ، جی ٹی روڈ سے اکوڑہ خٹک خوشحال خان خٹک کے مزار تک سڑک کی توسیع۔

اجلاس میں بٹ خیلہ سے بڈوان ملاکنڈ تک 4.5کلومیٹرپل رابطہ سڑک کی بھی منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ آبپاشی کے شعبے میں بھی مختلف پرجیکٹس پر رضامندی کا اظہار کیا گیا۔ جن میں ضلع پشاور میں شاہ عالم اور ناگمان دریاوٴں کے سیلاب سے بچاوٴ کے اقدامات، ضلع چارسدہ اور پشاور میں ادیزئی دریاوٴں پر سیلاب سے حفاظت کے پشتوں کی تعمیر، ضلع بنوں میں ستی کلی ڈیم کی تعمیر، ضلع دیر بالا میں کالکوٹ میں آبپاشی کی نہروں کی فراہمی، زراعت کے شعبے میں خیبر پختونخوا کے زرعی تحقیق کے اداروں کو استحکام دینے اور ٹیکنالوجی کو بہتر بنانے ، ڈی آئی خان میں بھینسوں کی خالص خوراک کے فارم کی توسیع اور صوبے میں ڈیری ٹیکنالوجی کی سہولیات کے قیام کے بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :