پاکستانی سرزمین پر دہشت گردوں کی واپسی نہیں ہونے دیں گے: آرمی چیف
جمعرات 20 نومبر 2014 11:01
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے امریکی سینٹ کی خارجہ امور کی کمیٹی، آرمز سروسز کمیٹی اور امریکی سلیکٹ کمیٹی آن آنٹیلی جنس سے ملاقات کی ہے۔ کمیٹی نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر آرمی چیف کو مبارکباد پیش کی۔ ملاقاتوں میں سینٹر رابرٹ مینڈیز، چیئرمین رابرٹ کارکر اور دیگر ارکان نے جنرل راحیل شریف کو خوش آمدید کہا۔ کمیٹی نے پاکستان کے کامیاب ملٹری آپریشز کو تسلیم کرتے ہوئے شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی جانب سے جاری آپریشنز میں دہشت گردوں کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سٹرکچر تباہ ہونے کا اعتراف کیا۔ کمیٹی کے اراکین کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران پاکستان آرمی نے جو اہداف حاصل کئے ہیں وہ قابل تعریف ہیں۔
(جاری ہے)
ارکان کا کہنا تھا کہ آپریشن کے نتیجے میں دہشتگردوں کے نیٹ ورک کو کافی حد تک نقصان پہنچا ہے۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کمیٹی کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاک آرمی پر اعتماد ہے کہ فاٹا آپریشن کے نتیجے میں وہ مطلوبہ اہداف حاصل کریں گے اور دہشتگردوں کو پاکستان کی سرزمین پر پناہ گاہیں نہیں بنانے دی جائیں گی۔ جنرل راحیل شریف نے وزیرستان کے آئی ڈی پیز کی جلد بحالی کے حوالے سے بھی شرکاء کو آگاہ کیا۔ ملاقاتوں میں خطے کی سکیورٹی کی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ سینیٹرز نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان مضبوط اور طویل مدتی شراکت داری قائم رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.