ماہرہ خان نے بھی بھارتی فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا

جمعرات 20 نومبر 2014 11:23

ماہرہ خان نے بھی بھارتی فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا

لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 20نومبر 2014ء) معروف ماڈل و اداکارہ ماہرہ خان نے بھی بھارتی فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ ماہرہ خان جو ماہ رواں بھارت گئی ہوئی تھیں جہاں ان کا بھارتی ٹی وی چینل سے مقبول ٹی وی ڈرامہ ہم سفر آن ائیر ہوا ہے جس کو پاکستان کی طرح بھارت میں بھی بے حد پسند کیا گیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماہرہ خان نے کہا کہ بھارت میں پاکستانی ٹی وی ڈراموں کو جس طرح سے سراہا جارہا ہے وہ خوش آئند ہے ۔

(جاری ہے)

میرے لیے یہ بڑا سرپرائز تھا کہ بھارتی عوام اورمیڈیا مجھ سمیت دیگر پاکستانی ٹی وی فنکاروں کے بارے میں جانتے ہیں، پاکستان کی طرح ڈرامہ ہمسفر کو بھارت میں بھی مقبول ہوا ہے۔ پاکستانی فنکاروں کی بالی ووڈ میں کام کرنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ ہم سب کے لیے خوشی بات ہے اور ہم ان کی کامیابیوں کے لیے دعا گو ہیں ۔بالی ووڈ کے کسی بھی فنکار کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہوں مگر کچھ ایسا نہیں کروں گی جو میرے اور ملک کے لیے شرمندگی کا باعث بنے۔

متعلقہ عنوان :