پاکستانی ٹیم دبئی ٹیسٹ میں پہلی اننگز میں 393 رنز پر آئوٹ

جمعرات 20 نومبر 2014 14:52

پاکستانی ٹیم دبئی ٹیسٹ میں پہلی اننگز میں 393 رنز پر آئوٹ

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء) دبئی ٹیسٹ میں قومی کرکٹ ٹیم پہلی اننگز میں 393 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی ، قومی ٹیم کی پہلی اننگز کی خاص بات وکٹ کیپر سرفراز احمد کی شاندار بلے بازی تھی جنہوں نے 112 رنز سکور کئے ۔

(جاری ہے)

اظہر علی 75 اور یونس خان 72 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ، اسد شفیق نے 44 رنز بنائے ، نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے 2 ، سائوتھی نے 3 ، سودھی نے 2 ، کریگ، نیشم اور میکولم نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔ نیوزی لینڈ کو پہلی اننگز میں 10 رنز کی برتری حاصل ہے ۔