وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی سید زین العابدین شاہ کے سوئم میں شرکت ،لواحقین سے تعزیت کی

جمعرات 20 نومبر 2014 17:26

خیرپور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 20نومبر 2014ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے سید زین العابدین شاہ جیلانی کے سوئم کے موقع پر خیرپور پہنچ کر جیلانی ہاؤس خیرپور میں لواحقین سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی جبکہ جیلانی ہاؤس آنے والے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے سید زین العابدین شاہ جیلانی کے انتقال پر تعزیت کی اس موقع پر اجتماعی فاتحہ خوانی کی گئی ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے سیشن کورٹ کے قریب ان کے قریبی ساتھی وڈیرا خدا بخش پھلپوٹو کی وفات پر ان کے صاحب زادوں سیف اللہ پھلپوٹو اور اسد اللہ پھلپوٹو سے ان کی رہائش گاہوں پر جاکر تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی اس موقع پرپی پی رہنما سید جاوید علی شاہ ، وزیر اعلیٰ سندھ کے پولیٹیکل سکریٹری لعل بخش منگی ،کمشنر سکھر ڈویژن محمد عباس بلوچ،انچارج ڈی آئی جی سکھرسائیں رکھیو میرانی،شرجیل کھرل ،مظہر علی خان،ڈپٹی کمشنر خیرپور منور علی مٹھانی اور دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے۔