کولمبیا،لڑکی کے پیٹ سے کوکین سے بھرے 104کیپسول برآمد،

لڑکی کے والد کی گرفتاری کے لئے دس ہزار ڈالر کے انعام کا اعلان

جمعرات 20 نومبر 2014 20:16

کولمبیا،لڑکی کے پیٹ سے کوکین سے بھرے 104کیپسول برآمد،

بگوٹا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء) کولمبیا نے ایک لڑکی کے پیٹ سے کوکین سے بھرے ہو ئے 104کیپسول نکالنے کیلئے ہنگامی آپریشن کے بعد انتہائی نگہداشت میں رکھی گئی ایک گیارہ سالہ لڑکی کے والد کی گرفتاری کے گزشتہ روز دس ہزار ڈالر کیلئے انعام کا اعلان کیا ہے۔یہ غیر شادی شدہ لڑکی جو مبینہ طور پر کولمبیا کی منشیات کی سب سے کم عمر مال بردار ہے کالی مغربی کولمبیا میں آپریشن کے بعد پولیس کی نگرانی میں ہسپتال میں داخل ہے۔

اس کی حالت زار کی وجہ سے کولمبیا کے کئے باشندہ کو دکھ اور صدمہ پہنچا ہے۔کالی پولیس کے ایک ترجمان کارلوس مولینا نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ پولیس نے اس لڑکی کے والد کی گرفتاری کیلئے بیس ملین پیسوس(قریباً10ہزار ڈالر) کے انعام کی پیشکش کی ہے۔

(جاری ہے)

انعام کی یہ رقم کولمبیا میں کم سے کم ماہانہ اجرت سے تیس گنا زائد ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ اس لڑکی کو جس کے پیٹ میں 500-600گرام قریباً اٹھارہ اونس کو کین چھپائی ہوئی تھی اختتام ہفتہ اپنے والد کے ساتھ جس نے لڑکی کی والدہ سے علیحدگی اختیار کر رکھی ہے گزارنے کے بعد یورپ غالباً سپین پہنچایا جانا مقصود تھا،لیکن اس لڑکی کو منزل مقصود پر روانہ ہونے سے قبل ہسپتال لیجانا پڑا۔

کولمبیا کا شمار پیرو کے ساتھ کوکین کی سب سے زیادہ پیداوار والے ممالک میں ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :