تھر میں موت کا رقص جاری ، مزید 2 بچے دم توڑ گئے

جمعرات 20 نومبر 2014 21:39

تھر میں موت کا رقص جاری ، مزید 2 بچے دم توڑ گئے

تھر پارکر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر۔2014ء) غذائی قلت کی وجہ سے موت کا راج ختم نہ ہو سکا۔تفصیلات کے مطابق تھر پارکر میں غذائی قلت کے باعث 2 بچے دم توڑ گئے۔

(جاری ہے)

جا ں بحق ہونے والے بچوں میں 2سالہ گل شیر چھاچھرو میں جبکہ 8 سالہ نجمہ کراچی میں جاں بحق ہو گئی۔واضح رہے غذائی قلت کی وجہ سے تھر پارکر کے علاقے میں آئے روز بچوں کے جاں بحق ہونے کی خبریں معمول بن چکا ہے جبکہ حکومت کی جانب سے کوئی موثر اقدامات نظر نہیں آ رہے۔

متعلقہ عنوان :