اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیمرا کے قائم مقام چیئرمین پرویز راٹھور کے خلاف توہین عدالت اور سابق چیئرمین پیمرا چوہدری محمد رشید برطرفی کیس میں فریقین کے وکلاء کو تحریری دلائل عدالت میں جمع کروانے کے احکامات جاری،کیس کی آئندہ سماعیت28 نومبر تک ملتوی
جمعرات 20 نومبر 2014 23:34
اسلام ا ٓباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)کے قائم مقام چیئرمین پرویز راٹھور کے خلاف توہین عدالت کیس اور سابق چیئرمین پیمرا چوہدری محمد رشید برطرفی کیس میں فریقین کے وکلاء کو تحریری دلائل عدالت میں جمع کروانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کیس کی آئندہ سماعیت28 نومبر تک ملتوی کر دی ہے۔
جمعرات کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیمرا کے قائم مقام چیئرمین پرویز راٹھور کے خلاف توہین عدالت کیسز کی سماعت ہوئی ۔اسلام آباد ہائیک ورٹ کے جسٹس نور الحق این قریشی پر مشتمل سنگل بنچ نے کیس کی سماعت کی جبکہ عدالت میں سابق چیئرمین پیمرا چوہدری محمد رشید برطرفی کیس کی سماعت بھی جسٹس نور الحق این قریشی نے کی ۔(جاری ہے)
درخواست گزار پیمر اکے پرائیویٹ ممبر اسرار احمد کے وکیل ملک طاہر،سابق چیئرمین پیمرا چوہدری محمد رشید کے وکیل وسیم سجاد،وفاق کی جانب سے بیرسٹر محمود اے شیخ اور پیمرا کے وکیل احمد حسن رانا عدالت میں پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران فاضل جج جسٹس نور الحق این قریشی نے دونوں فریقین کے وکلاء کو احکامات جاری کئے کہ آئندہ سماعت پر وکلاء تحریری دلائل عدالت میں جمع کرائیں اور آئندہ سماعت پر عدالت پیمرا کے قائم مقام چیئرمین پرویز راٹھور توہین عدالت کیس اور سابق چیئرمین چوہدری محمد رشید بحالی کیس کا فیصلہ سنائے گی ۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں قائم مقام چیئرمین پرویز راٹھور کے خلاف عدالتی احکامات کی خلاف ورزی اور ناجائز اختیارات استعمال کرنے پر پیمرا کے پرائیویٹ ممبر اسرار احمد عباسی کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی ہے جبکہ ایک درخواست گزار سہیل بھٹی نے قائم مقام چیئرمین پیمرا پرویز راٹھور کی تقرری کو بھی عدالت عالیہ میں چیلنج کیا ہوا ہے ۔عدالت میں سابق چیئرمین پیمرا چوہدری محمد رشید برطرفی کیس بھی زیر سماعت ہے ۔گزشتہ سماعتوں پر سابق چیئرمین پیمرا چوہدری محمد رشید کے وکیل وسیم سجاد نے عدالت عالیہ میں دلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ چوہدری محمد رشید کو غیر قانونی طور پر عہدہ سے برطرف کیا گیا ہے اور عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ سابق چیئرمین پیمرا چوہدری محمد رشید کو عہدہ پر بحال کیا جائے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
-
بدترین معاشی حالات اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی سے کاروں اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں تنزلی
-
متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں طوفانی بارشوں سے ماحولیاتی سائنسدانوں میں نئی بحث چھڑگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.