ہالی ووڈفلم ”وائلڈ“کی ورلڈ پریمیئر تقریب

جمعہ 21 نومبر 2014 13:10

ہالی ووڈفلم ”وائلڈ“کی ورلڈ پریمیئر تقریب

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) لاس اینجلس میں ہالی ووڈ فلم وائلڈ کی ورلڈ پریمیئر تقریب منعقد کی گئی جس میں فلمی ستاروں کی شرکت خصوصی توجہ کامرکز بن گئی ، لاس اینجلس میں ہالی ووڈ فلم وائلڈ کے رنگا رنگ پریمیئر نے جہاں رنگینیاں بکھیریں،،تو وہیں ریڈ کارپٹ پر فنکاروں کی آمد سے جیسے کہکشاں اتر آئی ہو،ریسے وتھرسن اور لورا ڈیرن کی براؤن کارپٹ پر واک نے مداحوں کو بھی خوب محظوظ کیا۔

(جاری ہے)

جانما ر ک ویلی کی ہدایت میں بننے والی بائیو گرافکل فلم کی کہانی میموری بک سے ماخوذ ہے،فلم میں خواتین کو درپیش مسائل کی عکاسی کی گئی ہے،جسے لورا ڈرین نے بخوبی نبھایا،،فلم پانچ دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔